Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نسرین جلیل کاترکیہ قونصل خانےکادورہ،قونصل جنرل سےملاقات | زرائع نیوز

نسرین جلیل کاترکیہ قونصل خانےکادورہ،قونصل جنرل سےملاقات

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنونیئر نسرین جلیل نے ترکیہ کے قونصل خانے کا دورہ کیا، قونصل جنرل سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران نسرین جلیل نے ترکیہ کے قونصل جنرل سے زلزلے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان اپنے دیرینہ دوست ترکیہ کے ساتھ ہے۔

نسرین جلیل نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایم کیو ایم پاکستان ترکیہ کی حکومت اور مرحومین کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔اس موقع پر قونصل جنرل نے ایم کیو ایم پاکستان کی ڈپٹی کنونیئر نسرین جلیل اور انکے ہمراہ وفد کا ترکیہ قونصل خانے  آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں نسرین جلیل نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات قلمبند کئے۔ اس موقع پر  رکن صوبائی اسمبلی سنجے پروانی بھی موجود تھے۔