سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ سمیت فلمی دنیا میں انٹری

لاہور: ہالی ووڈ طرز کی نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم جلوہ گر ہوں گے۔

منی بیک گرنٹی کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال زوالفقار, فیصل قریشی سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کا بھی لیڈنگ کردار دکھایا گیا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ کراچی اور تھائی لینڈ میں کی گئی ہے اور اسے رواں سال عید الفطر کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، جان ریمبو، حنا دلپزیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔