Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقلی کا فیصلہ | زرائع نیوز

دوسرا ٹیسٹ ملتان سے کراچی منتقلی کا فیصلہ

لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان سے کراچی شفٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نیوزی لینڈ بورڈ کو بھی اعتماد میں لینگے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ملتان میں تین سے سات جنوری تک شیڈول ہے۔

ملتان میں دھند اور لاجسٹک مسائل کے سبب یہ ٹیسٹ میچ کراچی شفٹ کیا جارہا ہے۔

اس تبدیلی کا باقاعدہ اعلان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد ایک دو دن میں کیے جانے کا امکان ہے۔