Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہر صورت میں پاکستان میں ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرینگے, نجم سیٹھی | زرائع نیوز

ہر صورت میں پاکستان میں ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرینگے, نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی ہمارا حق ہے اور ہم ہر صورت میں پاکستان میں اس ایونٹ کی میزبانی کرینگے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ رواں برس کے ایشیا کپ کی میزبانی ہمارے پاس ہے، ہماری پوری کوشش ہوگی یہ ایونٹ طے کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی کھیلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستا ن نہ آنے سے ہمیں ہی نقصان نہیں ہوگا بلکہ اس سے بھارتی کرکٹ کو بھی نقصان ہوگا اگر بھارت کے پاکستان میں ایشیاءکپ میں کھیلے جانے والے میچز کسی اور مقام پر ہوئے تو پھر ورلڈ کپ میں بھی ہم اپنے میچ بھارت میں نہیں کھیلیں گے ہم تو ورلڈ کپ کے لئے بھارت کھیلنے کے لئے تیار ہیں لیکن بھارت متنازع بنارہے ہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم بھار ت کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ بھارت ہی ہمارے ساتھ کرکٹ کے تعلقات بہتر نہیں بنارہا۔