Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیس، سرفراز کلیئر | زرائع نیوز

ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیس، سرفراز کلیئر

لاہور: پی سی بی کی جانب سے لگائی جانے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو طلبی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے والے کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اتوار کے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان شنواری سلیکشن کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے فٹنس ٹیسٹ دیے، تینوں ہی کھلاڑیوں نے پہلا مرحلہ کامیابی سے طے کیا۔

ذرائع کے مطابق سرفرازاحمدنےفٹنس ٹیسٹ میں 5.17 اسکورکیا جبکہ محمد عامر نے یویو ٹیسٹ میں 18 اسکور کیا۔ قبل ازیں محمدنواز اور عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس کرچکےہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 17 اپریل کو کیا جائے گا۔