Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فارغ کرنے کا حتمی اعلان | زرائع نیوز

فارغ کرنے کا حتمی اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سمیت تمام کوچز کو عہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی اجلاس کے بعد سامنے آنے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت، فیلڈنگ، باؤلنگ اور دیگر کوچ کو بھی عہدے سے فارغ کر کے اُن کی جگہ نیا اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔

کمیٹی نے یہ فیصلہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کو مد نظر رکھتے اور کوچز کی کارکردگی کا جائز لینے کے بعد کیا، پی سی بی کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی نے اپنی سفارشات چیئرمین احسان مانی کو بھجیجی تھیں جسے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے منظور کر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر ، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ، باولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لوڈن کے معاہدوں میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہاہے کہ چاروں عہدوں پر نئی تعیناتی کیلئے جلد ہی اشتہار جاری کر دیا جائے گا۔

احسان مانی کا کہناتھا کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے فیصلے کرتے رہیں گے ، کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے ارکان تجربہ کارہیں ۔ یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتانی سرفراز سے واپس لیے جانے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں اور ان کی جگہ اظہر علی کو یہ ذمہ داری سونپنے سے متعلق رپورٹس بھی آ رہی ہیں تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا ہے ۔