گورنر سندھ چند روز کے لیے تبدیل

کراچی: گورنر سندھ عمران اسمعیٰل کل حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری، وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن نے سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، آئین کے آرٹیکل 104 کے تحت ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔

آرٹیکل کے تحت گورنر کے بیرون ملک جانے پر اسپیکر قائم مقام گورنر بنتا ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ اسپیکر آغا سراج درانی کے بجائے ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام گورنر بنائے جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: