کراچی: گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں عملے کی مبینہ غفلت سے 9 ماہ کی بچی مفلوج ہوگئے، والد کے مطابق غیر تربیت یافتہ نرسنگ اسٹاف کے غلط انجیکشن لگانے سے بچی کا دھڑ مفلوج ہوگیا۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے قبل جڑواں بیٹیوں کو ہیضے کی شکایت ہونے کے بعد دارالصحت اسپتال لایا گیا، جس کے بعد عملے نے داخل کر کے 3مختلف اوقات میں دونوں بیٹیوں کوڈرپس لگائیں، جب بیٹیوں کوگھرلےجانےلگےتو نشوہ کی حالت خراب ہونےلگی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نےکہا ایک رات اور رکیں صبح تک ٹھیک ہو جائےگی، مگر اگلے روز معیزنامی نرسنگ اسٹاف آیا اور ڈرپ لگاکر چلا گیا، جوانجکشن 24گھنٹےکےاندرجسم میں تحلیل کیاجاتاہے وہ یکمشت لگادیا، جس کے بعد بیٹی کی حالت خراب ہوئی اور ہونٹ پیلے پڑ گئے۔
متاثرہ بچی کی جب طبیعت خراب ہوئی تو اہل خانہ نے شور کیا جس پر انتظامیہ نے انہیں بلا کر تصدیق کی کہ غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے واقعہ پیش آیا اور محض معذرت کرلی۔ والد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے تک نشوہ وینٹی لیٹرپراسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی، کل رات وینٹی لیٹرہٹایا گیا تو میری بیٹی پیرالائزہو چکی تھی۔ والد کا کہنا تھا کہ تھانے میں اسپتال عملے کے خلاف غفلت کا پرچہ بھی کٹوادیا، معیزکاکام صرف بیڈسیٹ کرنا یامریض کو اٹھانا بیٹھانا ہے، غیرتربیت یافتہ عملے نے میری پھول جیسی بیٹی کو مفلوج کردیا۔
یاد رہے کہ گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں غلفت کا پہلا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا، اس سے قبل غلفت کا مرتکب پایا گیا ہے۔ اسپتال کے مالک عامر چشتی ہیں، جنہوں نے صحافیوں کے رابطہ کرنے پر بجائے جواب دینے کے دھمکانہ شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق عامرچشتی نےاپنےاسپتال میں مجرمانہ غفلت کاکبھی نوٹس نہیں لیا۔ یاد رہے کہ عامر چشتی نے حال ہی میں ہونے والے عام اور ضمنی انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اگر یہ واقعہ درست ہےتوبہت افسوسناک واقعہ ہے،والدین ہیلتھ کیئرکمیشن میں معاملےکولےجاسکتےہیں، ہیلتھ کیئرکمیشن سے معاملے پرخود بات بھی کرونگا، سندھ حکومت والدین سے مکمل تعاون کرےگی، مجرمانہ غفلت پرسخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ سندھ اسمبلی کے فلور پر اس مسئلے کو اٹھائیں گی اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے پر دباؤ ڈالیں گی، ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آسکا۔
