Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کے الیکٹرک نے مزید 20 سال کیلئے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست دیدی | زرائع نیوز

کے الیکٹرک نے مزید 20 سال کیلئے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست دیدی

کراچی:کراچی میں بجلی کی فراہمی کے ذمہ دار نجی اداری کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کو درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدیدکی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے لائسنس کی مدت 20 جولائی 2023 کو ختم ہوجائیگی.

لائسنس میں مزید 20 سال 20 جولائی2043 تک توسیع کی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کر رہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے۔

نیپرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے 14 دنوں میں رائے طلب کرلی ہے۔