Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پنجاب :‌ خاتون پروفیسر کی ہلاکت معمہ بن گئی | زرائع نیوز

پنجاب :‌ خاتون پروفیسر کی ہلاکت معمہ بن گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں جماعتِ احمدیہ سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ پروفیسر طاہرہ پروین ملک اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ بظاہر قتل معلوم ہوتا ہے تاہم ابھی پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اصل محرکات کے بارے میں بتانا قبل از وقت ہے۔

پروفیسر طاہرہ پروین نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی اور یونیورسٹی میں پڑھاتی تھیں۔

وہ جامعہ پنجاب کی رہائشی کالونی میں رہائش پذیر تھیں جہاں منگل کو مردہ حالت میں پائی گئیں۔

ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منگل اور بدھ کی رات کو متوقع ہے جس سے موت کی اصل وجہ کا تعین ہو سکے گا۔

جماعتِ احمدیہ پاکستان کی سالانہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران احمدی جماعت کے 6 افراد کو قتل کیا گیا۔