Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قبضہ مافیا کا جادو، عارف علوی کا پلاٹ غائب | زرائع نیوز

قبضہ مافیا کا جادو، عارف علوی کا پلاٹ غائب

Arif Alvi

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں راج کرنے والی بے لگام قبضہ مافیا نے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا چار سو گز کا پلاٹ بھی ہڑپ کر لیا، چالیس سال پہلے خریدی گئی زمین کے صرف کاغذات رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے 1978ء میں 50 ہزار روپے میں گلستان جوہر میں پلاٹ خریدا، جو اچانک غائب ہوگیا۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پلاٹ کی پہلے کٹنگ ہوئی، پھر نمبر تبدیل ہوا، موقع ملنے پر چپکے سے پورا پلاٹ ہتھیا لیا گیا۔

سرکاری افسران بھی صدرِ مملکت کو ٹیکا لگانے میں پیش پیش رہے۔ صدرِ مملکت عارف علوی کو تاریخ ملتی رہی، پلاٹ کاقبضہ نہ مل سکا۔ صدر عارف علوی نے الیکشن کمیشن میں اثاثے ظاہر کرنے کے دوران بھی پلاٹ کا ذکر کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت عارف علوی نے 1978ء میں 400 گز کا ایک پلاٹ خریدا تھا جو انہوں نے الیکشن کمیشن اور تحریکِ انصاف کو دی گئی اثاثوں کی تفصیلات میں بھی ظاہر کیا، مگر موقع پر ان کے پاس پلاٹ نہیں بلکہ صرف اس کے کاغذات ہیں۔

حتیٰ کہ اس پلاٹ پر 2011ء میں مکان بھی تعمیر کر لیا گیا۔ عارف علوی کے اس پلاٹ کی 40 سال قبل قیمت 50 ہزار روپے تھی جسے کے ڈی اے کے افسران کی ملی بھگت سے فروخت کر دیا گیا۔

عارف علوی نے 28 فروری 2017ء کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں درخواست بھی دی، مگر کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

اب عارف علوی صدرِ پاکستان تو بن گئے، مگر کئی سال گزرنے کے باوجود بھی اپنے پلاٹ کا قبضہ نہ چھڑا سکے ہیں۔