Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں ہرگھنٹے اسٹریٹ کرائمز کی 6وارادتیں رپورٹ | زرائع نیوز

کراچی میں ہرگھنٹے اسٹریٹ کرائمز کی 6وارادتیں رپورٹ

کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر،سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گزشتہ روز اسٹریٹ کرائمز کی ہر گھنٹے میں تقریباً6 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہونے والے اسٹریٹ کرائمز اور اس حوالے سے پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر بھر میں140اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں جن میں 36موبائل،نقدی چھیننے،دو کاروں سمیت 8 موٹرسائکلیں چھینی گئی جبکہ 9کاریں اور 85 موٹرسائکلیں چوری ہونےکی وارداتیں شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان6مقابلے ہوئے جس میں10جرائم پیشہ افراد کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا جبکہ6 اسٹریٹ کرمنلز ،چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپر129ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ،جن میں24 اسٹریٹ کرمنلز ،ڈاکو،21 کارلفٹرز،3قاتل،15 افراد کوغیر قانونی اسلحہ رکھنے پر،23 منشیات فروش جبکہ155 دیگر جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیاگیا۔

پولیس نے مختلف چھاپوں ،کارروائیوں کے دوران 25 غیر قانونی اسلحہ ،7 کلو گرام چرس،13 چوری کے موبائل اور25 مسروقہ گاڑیاں جن میں 2کار اور23موٹر سائیکلیں شامل ہیں،برآمد کیں۔