کراچی : بلوچستان کے علاقے ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے بیلا شہر میں اتوار کی الصبح کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کے دوران سندھ پولیس سرجن سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ، مقدمہ الزام نمبر 21/2023 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید طارق کی مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرایا گیا۔
مقدمہ بجرم دفعہ 186 ، 353 ، 504 ، 506-B ، 509 ، 34 کے تحت درج کیا گیا ، مقدمے میں پیپلز پارٹی پی ایس 110 یو سی 5 کے صدر وقار خٹک اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید طارق کے ساتھ بدتمیزی کی اور مارنے کی دھمکی دی ، ملزمان نے کارسر کار میں مداخلت کی جس سے ڈی این اے کا عمل متاثر ہوا۔
واقعے کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے شعبہ تفتیش جناح اسپتال سے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے ۔
