کراچی :مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرقومی موومنٹ اس وقت تنظیم نو کے مرحلے سے گزررہی ہے اورجو بھی افراد نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ایسے تمام افراد کو پارٹی سے بے دخل کیا جائیگا۔
انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سے کہتا آرہا ہوں کراچی کو ری بلڈ کرنے کیلئے ہرڈسٹرکٹ کی سطح پراتھارٹی بناسکتے ہیں ری کنسٹرکشن اتھارٹی بناسکتے ہیں اوریہاں اگرتعمیرات کا کام شروع ہوگا تو ہم ناصرف لوگوں کو روزگارفراہم کرسکتے ہیں بلکہ باہرسے پیسہ یہاں منگواسکتے ہیں جس سے لوگوں کا اعتماد بحال ہوگا،ہم کوئی تعمیری کام کرنے کو تیارنہیں۔
ان کاکہناتھاکہ اس کراچی کو تیزی کیساتھ برباد کررہے ہیں ہم جب تک کراچی کو مقامی افراد کے حوالے نہیں کرینگے،باہرسے آنیوالا سوائے کمانے کے اس جگہ کو تسلیم نہیں کریگا،لوگ ابھی مہنگائی کے بوجھ سے نکلے نہیں تھے کہ 170ارب کے نئے ٹیکسز کا بوجھ ڈالنا عوام دشمن اقدام ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں مزید 7روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا جس سے عوام سے 19 ارب روپے جبراً وصول کئے جائینگے۔
انہوں نے مزید کہاکہ کے الیکٹرک سے600ارب وصول کرنے کے بجائے 19 ارب وصول کرنے کا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا۔
آفاق احمد
