پی ڈی ایم کی ایم کیو ایم سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کی درخواست

کراچی: پی ڈی ایم قیادت کا ایم کیوایم سے رابط ضنی الیکشن میں حصہ نا لینے کی درخواست کر دی، جس پر را بطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہہ دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے ایم کیوایم قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور درخواست کی کہ ایم کیو ایم 16مارچ کو ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے کیونکہ پوری پی ڈی ایم قیادت نے الیکشن نہ لڑنے اور ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آپ ہما رے اتحادی ہے س لئے درخواست کی جار ہی ہے۔ ذرائع نے بتا یا کہ ایم کیوایم قیادت نے ن لیگی رہنما سے وقت مانگ لیا اور رابطہ کمیٹی کی مشاورت کے بعد جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا نقطہ را بطہ کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گ گے جو فیصلہ ہوگا اس سے آگاہ کردیا جا ئیں گا۔

ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی سیاست اس وقت مختلف ہے ہم پہلے ہی کر اچی کےمفاد میں بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کرچکے ہے لہذا اب یہ فیصلہ ہمارے لئے مشکل ہو گا لیکن حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

ذرا ئع ایم کیوایم نے بتا یا کہ اب تک ایم کیوایم ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر انتخابی چلا رہی ہے تا ہم ن لیگ کی جانب سے درخواست کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: