Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
بلوچستان میں‌منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان، طلبہ کے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا حکم | زرائع نیوز

بلوچستان میں‌منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان، طلبہ کے ڈرگ ٹیسٹ کروانے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کے ’ڈرگ ٹیسٹ‘ کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ نے عدالت نے یہ حکم صوبے کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال سے متعلق ایک شہری کی درخواست پر دیا۔

عدالت نے سیکریٹری تعلیم اسکولز اور سیکریٹری کالجز کو حکم دیا کہ وہ مرحلہ وار طلبا و طالبات کے ڈرگ ٹیسٹ کرائیں اور اگر کوئی طالب علم نشے کا شکار پایا جائے تو اس کے خلاف موزوں کارروائی کی جائے۔

درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات انتہائی شرمناک ہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے طلبہ منشیات کی لعنت کا شکار ہورہے ہیں۔‘

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ ’طلبہ ہمارا مستقبل ہیں جنہیں ہر صورت میں ہمیں اس لعنت سے بچانا ہے۔‘

ڈویژنل بینچ نے انسداد منشیار فورس، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ طلبہ کے والدین کے علاوہ کسی غیر متعلقہ شخص کو تعلیمی اداروں کے نزدیک آنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیئے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو اس حوالے سے مہینے میں ایک بار اجلاس منعقد کرنے کا حکم بھی دیا۔درخواست پر سماعت 22 جون تک ملتوی کردی گئی۔

بشکریہ ڈان نیوز