عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ 6 سے کامیابی حاصل کرنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون امیدوار سونیا علی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ہار گئیں۔
حلقے کے ریٹرننگ افسر شہوار امین واہگہ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نیا فارم 49 جاری کر دیا
فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قطب علی شاہ المعروف علی بابا 17 ووٹ سے جیت گئے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے 4 اگست کو پی پی 123 پیر محل ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
