Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی، 6 اضلاع میں نئے ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کھولنے پر غور | زرائع نیوز

کراچی، 6 اضلاع میں نئے ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کھولنے پر غور

کراچی، 6 اضلاع میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کھولنے کا فیصلہ

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام سے متعلق بڑا فیصلہ،کراچی میں چھ ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے قیام کے لئے سفارشات ارسال کردی گئی ، سفارشات ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کو بھیجی گئی ہیں، منظوری کی صورت میں کراچی کے علاقے گڈاپ،ملیر ،سعود آباد ، بلدیہ سعید آباد، اجمیر نگری اور ضلع کیماڑی میں لائسنس برانچ کا قیام کیا جائے گا، ڈ ی آئی جی منیر شیخ کا کہنا تھاکہ شہریوں کی سہولت کے لئے دوموبائل ڈرائیونگ لائسنس یونٹ بھی تیار کرلئے گئے ہیں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کی ٹائمنگ بڑھا کر دو شفٹوں میں کام شروع کردیا گیا ہے،موبائل لائسنس یونٹ سے اب تک لگ بھگ 2ہزار لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جا چکے ہیں۔