کرونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن، تاجروں کی بھوک ہڑتال رنگ لے آئی

کراچی، کرونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری، مارکیٹیں دس بجے تک، ہفتے میں ایک دن بند


کراچی: وزارت داخلہ سندھ نے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

وضاحت نیوز کے ایڈیٹر انچیف فرقان مرتضی کے مطابق وزارت داخلہ نے بازار اور کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ اب ہفتے میں بازار صرف اتوار کے روز ہی بند ہوں گے، کراچی کے علاوہ دیگر سندھ کے علاقوں میں جمعے کو بازار بند ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کےطابق انڈورڈائننگ کی 50فیصدافرادکےساتھ رات12بجےتک اجازت ہوگی،انڈورڈائننگ کیلئےویکسی نیشن کارڈلازمی ہوگا، ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت چوبیس گھنٹے ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق دفاتر100فیصدعملےکےساتھ کھولنےکی اجازت ہوگی، انڈورشادی اوردیگرتقریبات میں200افرادکواجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور شادی کی تقریب میں400افرادکو اجازت ہوگی،سینمااورانڈورگیمزپرپابندی ہوگی، انڈورجمزمیں صرف ویکسی نیشن والوں کواجازت ہوگی۔

پارکس،سوئمنگ پول میں50فیصدافرادکےساتھ اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ میں50،ٹرینوں میں70فیصدمسافروں کی اجازت ہوگی، مزارات مقامی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کی اجازت سےکھولےجاسکیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے نئےحکم نامے کا
اطلاق 16سے 30ستمبرتک ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: