طاہر داوڑ قتل کیس، جے آئی ٹی کا سربراہ تبدیل

اسلام آباد: ایس پی پشاور طاہر داوڑ قتل کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) کے سربراہ گلفام ناصر کو ٹیم کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا۔ 

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر کو ہٹانے کا فیصلہ جے آئی ٹی کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا، اب اُن کی جگہ  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل راجہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔