Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل منظور۔۔ اس بل میں کیا ہے؟ جانیے |

صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل منظور۔۔ اس بل میں کیا ہے؟ جانیے

صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل منظور۔۔ اس بل میں کیا ہے؟ جانیے

قومی اسمبلی نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل 2021 منظور کر لیا

بل کے مطابق صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو اپنے ذرائع خفیہ رکھنے کا حق حاصل ہو گا جب کہ صحافیوں کے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا

یہ بل کمیشن کو اختیار دیتا ہے کہ وہ صحافیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں، دھمکی، قتل، بلا وجہ گرفتاری، نظر بندی اور ہراسانی کی شکایات کی تحقیقات کرے۔

صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ملک کے اندر متنازع متاثرہ علاقوں میں اپنے فرائض کی انجام دہی کو بغیر کسی خطرے، دھمکی، ہراسانی یا تشدد کا نشانہ بننے کے خوف کے بغیر انجام دے سکیں۔

بل کے مسودے کے مطابق حکومت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کو کسی بھی شخص، ادارے (سرکاری یا نجی) یا اتھارٹی کے ہاتھوں ہر طرح کی زیادتی، تشدد، استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کرے گی۔

اس قانون سازی کے ذریعے جرنلسٹس ویلفیئر اسکیم کا آغاز کیا جائے گا جس کے تحت میڈیا مالکان، صحافی اور میڈیا کارکنان کے لیے ایک جامع حفاظتی پالیسی اور قواعد کو مرتب کیا جائے گا۔