Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سپرہم کورٹ نے پنجاب، پختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کردیا | زرائع نیوز

سپرہم کورٹ نے پنجاب، پختونخوا انتخابات پر ازخود نوٹس خارج کردیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات پر از خود نوٹس پر جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تفصیلی نوٹ جاری کردیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے تفصیلی نوٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کا از خود نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔
تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا کہ انتخابات کا معاملہ لاہور اور پشاور ہائیکورٹس میں زیر التوا ہے، سپریم کورٹ ماضی میں قرار دے چکی ہے کہ معاملہ ہائیکورٹ میں ہو تومداخلت نہیں کی جاسکتی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ انتخابات کیس میں فریقین سیاسی موقف تبدیل کرتے رہے ہیں، سیاسی معاملات عروج پر ہوں تو عدالت کو مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔
تفصیلی نوٹ میں کہا گیا کہ ازخود نوٹس اور آئینی درخواستیں ناقابل سماعت ہیں، خود کو بینچ کا حصہ رکھنے کا معاملہ چیف جسٹس پر چھوڑتا ہوں۔