بریکنگ نیوز:‌ سعودی عرب کا شرعی سزائیں ختم کرنے کا اعلان

بریکنگ نیوز:‌ سعودی عرب کا شرعی سزائیں ختم کرنے کا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سفارش پر سپریم کورٹ نے تمام شرعی سزا منسوخ کر کے انہیں قید و جرمانے میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عرب اخبار اوکز کے مطابق سعودی حکومت نے کوڑے مارنے، سنگسار کرنے، سر قلم کرنے کی سزا کو معطل کردیا ، اس کا اطلاق اٹھارہ سال سے کم عمر قیدیوں پر ہوگا۔

انسانی حقوق کمیشن کے صدر عود العود کا کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ شاہی خاندان نے اس بات کو تسلیم کرلیا کہ کم عمر قیدیوں یا دیگر کو سخت سزائیں دینا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی پیشرفت اور تبدیلی کا سہرا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو جاتا ہے جو اس حوالے سے کام کررہے ہیں۔ ولی عہد کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے ستحت سزاؤں میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سے قبل جمعے کے روز سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کوڑے مارنے کی سزا معطل کرتے ہوئے اسے عمر قید یا جرمانے یا پھر دونوں صورتوں میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: