Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رمضان المبارک 1441 ہجری، فدیے فی کس کتنا ادا کرنا ہے؟ اعلان ہوگیا | زرائع نیوز

رمضان المبارک 1441 ہجری، فدیے فی کس کتنا ادا کرنا ہے؟ اعلان ہوگیا

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی جانب سے فطرے کے نصاب جاری کردہ فہرست کے مطابق گندم کے نصاب سے صدقہ فطر 100 روپے فی کس ہوگا۔جوپردو سو چالیس روپےجبکہ کھجور پر ایک ہزار چھ سوروپےاورکشکمش کے نصاب سے بھی فی کس ایک ہزار چھ سو روپے صدقہ فطر ادا کرنا ہوں گے۔ یہ صدقہ فطر کی کم سے کم شرح ہے۔صاحب ثروت لوگ اپنی مالی حیثیت کو پیش رکھ کر صدقہ فطر ادا کرسکتے ہیں۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے مطابق رواں برس صدقہ، فطرہ اور فدیے کی کم از کم مقدار 100 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ فطرے کے لیے 2 کلو گندم کا نصاب 125 روپے ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق فدیے کے لیے چار کلو گرام جَو 320 روپے، چار کلو گرام کھجور1600 روپے اور چارکلو گرام کشمش 1920 روپے نصاب ہے۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہےکہ گندم کے حساب سے یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم سے کم رقم ہے جن حضرات کو اللہ نے رزق میں کشادگی عطا کی ہے وہ اپنی مالی حیثیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو ،کھجور، کشمیش یا پنیر کے حساب سے فطرہ ادا کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں صدقہ فطر کا نصاب 100 روپے مقرر کیا گیا تھا۔