کراچئ : ایم کیوایم پاکستان کے سینئررہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے اصولی طورپرایسی مخلوط حکومت چھوڑدینی چاہئے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے ون وے ٹریفک رہاہے،ملکی استحکام،ڈالرکولگام دینی ہو،قومی مفادکی جب بھی بات آتی ہے توسب کی نگاہ کراچی پرہوتی ہے،پھرحکومت بنانے اور گرانے کیلئے ایم کیوایم کی ضرورت پڑتی ہے،حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔
ان کاکہناتھاکہ اب اگراعتمادکے ووٹ کیلئے وفاق یان لیگ آئیگی توہماراان سےسوال ہوگا ہم کیوں آپ کاساتھ دیں؟ تسلی بخش جواب ملے گاتوساتھ دینگے۔
