Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
میئرکراچی لانا پیپلزپارٹی کا حق ہے ، وزیراعلیٰ سندھ | زرائع نیوز

میئرکراچی لانا پیپلزپارٹی کا حق ہے ، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی آنیکا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ صبح ایک رات کو دوسرا فیصلہ کرتے ہیں،وزیراعظم اب اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے کیوںکہ ساری اتحادی جماعتیں انکے ساتھ ہیں۔

سیہون میں اپنے والدین کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا،2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو جتوایا گیا تھا،کراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں شفاف الیکشن ہوئے،کراچی میں پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں لیں،میئرشپ ہمارا حق ہے،خواہش ہے کہ جماعت اسلامی کیساتھ مل کرکام کریں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نہیں ٹوٹے گی،قومی اسمبلی اگست تک قائم رہیگی،انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹا 150 سے 160 روپے کلو ملنے کا اعتراف کرتا ہوں،سندھ کابینہ نے فلورملزکو گندم کی ترسیل کردی ہے،آٹا اب سستا ملے گا۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ نے قلندرلعل شہباز کی مزارپرحاضری دی اورفاتحہ خوانی کی،جس کے بعد وہ باجاری ہاؤس پہنچے اوربلدیاتی انتخاب میں کامیاب امیدواروں سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی ۔

وزیراعلیٰ نے جامشورو میں محمد حسین پنہورانسٹیٹیوٹ آف سندھ اسٹڈیزمیں مرحوم ایم ایچ پنہورکی ذاتی لائبریری کا افتتاح کیا،مراد شاہ نے نایاب کتابوں کی ڈیجیٹیلائزلائبریری کی ویب سائیٹ کلک کرکے لانچ کی اورایم ایچ پنہورکی تصنیف کردہ تین کتب سندھ شناسی،دی کیس آف کراچی اورکرونولوجیکل ڈکشنری آف سندھ کی رونمائی بھی کی۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ سندھ بھرکے لوگوں کے شگر گزار ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی کو ووٹ دیکرکامیاب کروایا،ایم کیوایم پاکستان وفاق میں ہماری اتحادی ہے تاہم کراچی کی میئرشپ پی پی پی کا حق ہے،اس ضمن میں جماعت اسلامی سے بھی مشاورت کی جائیگی۔