کراچی: محکمہ پولیس نے سفارش کی ہے کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے کے لیے موٹرسائیکل کی سواری پر پابندی عائد کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے جنوبی علاقے کی پولیس نے کنٹومنٹ بورڈ کلفٹن سے سفارش کی ہے کہ وہ سی ویو کی سڑک پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی آمد و رفت فوری طور پر بند کرائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ساحل پر آنے والی موٹرسائیکلیں کرائم میں بھی ملوث ہوتی ہیں لہذا اُن پر پابندی بے حد ضروری ہے، سی ویو کیسڑک پر 32 کلوزسرکٹ کیمرے بھی لگائےجائیں تاکہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔
کراچی، ٹریفک چالان کے 17 کروڑ 38 لاکھ روپے غائب ہونے کا انکشاف
خط میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مقصد شہریوں اور جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، اس ضمن میں سی ویو پولیس چوکی پر مانیٹرنگ روم بھی قائم کیا جائے۔
