Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہید لفٹ آپریٹر سعید کے معصوم بچوں کا قابل قدرجذبہ، بیٹا ریحان سالگرہ نہ منا سکا | زرائع نیوز

شہید لفٹ آپریٹر سعید کے معصوم بچوں کا قابل قدرجذبہ، بیٹا ریحان سالگرہ نہ منا سکا

کراچی: دہشت گرد حملے میں شہید KPO کے لفٹ آپریٹر سعید کے دونوں معصوم بچوں نے والد کی طرح پولیس میں شامل ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ ظاہر کردیا۔

اورنگی کے رہائشی سعید نے 25 سال پولیس میں خدمات سر انجام دیں، شہید نے اہلیہ اور 2 معصوم بچوں سمیت 9 بھائی بہنوں کو سوگوار چھوڑا، سعید 9 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھے، اہلیہ کوثر پروین سرکاری ٹیچر ہیں۔

12 سالہ بیٹے ایان نے کہا کہ کل میری سالگرہ تھی، والد نے خاندان کو بلا رکھا تھا، والد نے آخری بار اسکول چھوڑا تھا، پولیس افسر بن کر ملک و قوم کی خدمت کروں گا، 6 سالہ بیٹے ریحان کا کہنا ہےکہ والد کی خواہش کے مطابق پہلے حافظ، پھر پولیس افسر بنوں گا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ملک میں عوام کے محافظ محفوظ نہیں تو عوام کیا کرسکتے ہیں، مجرموں کو چھوڑنا نہیں چاہئیے، حکومت اور پولیس شہید کے بیٹوں کی اعلیٰ تعلیم تک مکمل اخراجات برداشت کرے۔