Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیاقت آباد کے نوجوان کی بہادری، اسٹریٹ کریمنل کو کیسے دبوچا؟‌ ویڈیو وائرل | زرائع نیوز

لیاقت آباد کے نوجوان کی بہادری، اسٹریٹ کریمنل کو کیسے دبوچا؟‌ ویڈیو وائرل

کراچی: اسٹریٹ کرمنل کا نوجوانوں کو لوٹنا مہنگا پڑ گیا ، لیاقت آباد ٹمبر مارکیٹ میں نوجوانوں نے اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام بنادی، گزشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں پانچ نوجوانوں کو ایک ساتھ گلی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار دو اسٹریٹ کرمنلز نوجوانوں کے پاس رکتے ہیں، ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوانوں کے پاس جاتا ہے، اسلحہ تان کر نوجوانوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹتا ہے، لوٹ مار کے دوران ڈاکو ایک نوجوان پر تشدد بھی کرتا ہے، موقع پاتے ہی تمام نوجوان اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیتے ہیں،موٹر سائیکل پر بیٹھا ڈاکو فرار ہوجاتا ہے، پکڑے جانے والے ڈاکو کی نوجوان خوب درگت بناتے ہیں، تشدد کے بعد ڈاکو کو لیاقت آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکو کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔