کراچی:‌ کمسن بچے پر ظلم کرنے والا درندہ باپ گرفتار

شاہ رسول کالونی کلفٹن میں سوتیلے باپ نے سفاکیت کی حدیں پارکردیں ، گیارہ ماہ کے سوتیلے بچے کو باپ نے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا، ماڈل تھانہ کلفٹن شکایت ملتے ہی حرکت میں آگیا، باپ گرفتار، بچے کی والدہ کے مطابق 6 ماہ قبل دوسری شادی ہوئی تھی، اے ایس پی کلفٹن

ایس پی کلفٹن عمران مرزا کے مطابق سوتیلا والد فواد بچے کو والدہ کی غیرموجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتا، بچے کی والدہ کے مطابق 3 تاریخ کوبچے پر زیادہ تشدد کیا گیا، معصوم بچے کے کان سے خون بہنے لگا، گیارہ ماہ کے احمد کی کمر اور جسم کے مخلتف حصوں پر چوٹیں آئی، تشدد سے احمد کی دائیں آنکھ خون بھی جم گیا، ملزم فواد کو گرفتار کر کے پولیس مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔