Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فرشتہ مہمند کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، بچی کا قریبی رشتے دار نکلا | زرائع نیوز

فرشتہ مہمند کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، بچی کا قریبی رشتے دار نکلا

اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 10 سالہ قبائلی بچی فرشتہ مہمند کے کیس کا مرکزی ملزم گرفتار ہوگیا، اب تک اس کیس میں تین گرفتاریاں ہوچکیں۔

پولیس حکام کے مطابق فرشتہ مہمند کے ساتھ زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم 14 سالہ چچازاد بھائی نکلا، ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت جبار خان مہمند کے نام سے ہوئی جس کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔

پولیس نے مرکزی ملزم کو گزشتہ روز ہونے والی دو گرفتاریوں کے بعد ملنے والی معلومات کی روشنی میں گرفتار کیا، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ معالے میں بڑی پیشرفت ہوگی۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد نے جوڈیشل کمیٹی  تشکیل دے دی جو 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، بچی کے پوسٹ مارٹم میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے ملزم کی شناخت کے لیے اُس کے حاصل کیے گئے نمونے ڈی این اے کے لیے بھیجے جائیں گے۔ یاد رہے کہ فرشتہ نامی بچی 15 مئی سے لاپتہ تھی اہل خانہ اُس کی ایف آئی آر درج کروانا چاہ رہے تھے مگر پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور والد کو بولا کہ بچی بھاگ گئی ہوگئی انتظار کرلو خود سامنے آجائے گی۔

اسلام آباد میں‌ 12 سالہ فرشتہ کے ساتھ زیادتی