Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
12 year old girl farishta rapped and kidnapped in islamabad

اسلام آباد میں‌ 12 سالہ فرشتہ کے ساتھ زیادتی

اسلام آباد میں وحشی درندوں نے رمضان المبارک کا خیال نہ کیا اور 12 سالہ نابالغ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر کے کچرے خانے میں اُس کی لاش پھینک دی۔

اطلاعات کے مطابق بچی کی شناخت فرشتہ کے نام سے ہوئی، جس کے والدین کا تعلق خیبرپختونخواہ سے بتایا جارہا ہے۔ والد کے مطابق ان کی بیٹی دو روز سے لاپتہ تھی انہوں نے پولیس کو مقدمہ درج کرانے کی اپیل کی مگر کسی نے تعاون نہیں کیا۔

والد کے مطابق پولیس حکام ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور انہوں نے 48 گھنٹوں تک ہر تھوڑی دیر بعد تھانے کے چکر لگوائے، جس وقت انہوں نے مقدممہ درج کرنے کا وقت دیا اُسی وقت بچی کی لاش کی اطلاع ملی۔

والد صدمے کی حالت میں بچی کی لاش لے کر اسپتال پہنچے جہاں انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی کہ ڈاکٹرز 6 بجے کے بعد ڈیوٹی پر نہیں ہوتے، پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے والد اور اہل خانہ کے ہمراہ اسپتال کے باہر احتجاج کیا۔

جبکہ سوشل میڈیا پر بھی JusticeForFarishta# کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا، صارفین نے حکومت اور بالخصوص انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیری مزاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔