Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میرے شوہر کو شبہ تک نہیں‌تھا کہ محسن اور کاشف انہیں‌ قتل کرسکتے ہیں، شمائلہ عمران کا پہلی بار بیان ریکارڈ | زرائع نیوز

میرے شوہر کو شبہ تک نہیں‌تھا کہ محسن اور کاشف انہیں‌ قتل کرسکتے ہیں، شمائلہ عمران کا پہلی بار بیان ریکارڈ

لندن: ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران نے مقتول شوہر کے کیس میں آج پہلی بار باضابطہ بیان ریکارڈ کرایا۔

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی لندن میں سماعت ہوئی جس میں مقتول رہنما کی اہلیہ نے پہلی بار باضابطہ طور پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کے حکام بھی مجسٹرٹیس کورٹ میں موجود تھے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ ہونے والے بیان میں شمائلہ عمران کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو سیکیورٹی پر خدشات تھے، جس کا ذکر انہوں نے پولیس سے بھی کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ محسن علی سید اور کاشف خان کامران کو عمران فاروق سے ملتے ہوئے دیکھا، دونوں نے اپنا تعارف اے پی ایم ایس او کے رکن کی حیثیت سےکرایا تھا، میرے شوہر مقتول عمران فاروق کو شبہ تک نہیں تھا کہ یہ دونوں افراد انہیں قتل کرسکتے ہیں۔