Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، اہم خبر کی تصدیق ہوگئی | زرائع نیوز

میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، اہم خبر کی تصدیق ہوگئی

راولپنڈی: سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور موجودہ جی او ایس اوکاڑہ میجر جنرل آصف غفور کی گاڑیوں کے ساتھ موٹروے پر خوفناک حادثہ پیش آیا۔

یہ حادثہ دو فروری کو پیش آیا البتہ اس کی تصدیق نہیں ہوئی تھی، اطلاع کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ 3 فروری کی صبح سرگودھا موٹروے کے قریب پیش آیا، گاڑی میں ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں، وہ اہل خانہ سمیت بالکل محفوظ رہے البتہ گاڑی تباہ ہوگئی۔

اب فواد چوہدری نے واقعے کی تصدیق کردی

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاک فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے اور ان کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی اہلیہ دونوں بالکل خیریت سے ہیں۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1225258686152572928?s=20

چوہدری نے میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر ایک بھارتی صارف کو ٹویٹ کے طور پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’صرف تین لوگ نہیں پورا پاکستان بی جے پی اور آر ایس ایس پی کی بھارتی انتہاپسندی کے خلاف متحد ہے‘‘۔