کراچی، تجاوزات کے نام پر آپریشن، اخبار اسٹالز کو بھی نہ بخشا گیا

کراچی: شہر قائد میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران انتظامیہ نے اخبار کے اسٹالز کو بھی مسمار کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے شہریوں اور قارئین میں شدید تفتیش پائی جاتی ہے۔

پاک میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس مرکزی دفتر میں گزشتہ روز طلب اجلاس مرکزی چیئرمین ایم نعیم قمر وائس چیئرمین وسیم ساحل و جنرل سیکریٹری ذیشان احمد صدیقی کی ہدایت پر طلب کیا گیا جہاں زمہ داران و ممبران کی بھر پور شرکت بھی عمل میں دیکھی گئی جبکہ اجلاس کامقصد کراچی میں جاری آپریشن کی آڑ میں عرصہ دراز سے قائم اخبار فروشوں کے قدیمی اسٹالز کو ہٹانے اور مسمار کرنے کے علاوہ ہاکرز حضرات کے ساتھ زیادتی کرنے کے حوالے سے منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین ایم قمر نعیم وائس چیئرمین وسیم ساحل جنرل سیکریٹری ذیشان احمدصدیقی، سینئر رپورٹر روزنامہ اردو بلیٹن کالم وتجزیہ نگارسید محبوب احمد چشتی اور کراچی ڈویژن کے صدر و اردو بلیٹن اخبار کراچی کے سینئر رپورٹر زید میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور معزیز عدلیہ کے کراچی میں جاری تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں لیکن اس منفی عمل پر دکھ و بڑے افسوس کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ مظلوم طبقے سے تعلق رکھنے والے اخبار اسٹالز ہاکروں کا کیا قصور جنکے 30 سے 40 سالوں سے لگے اسٹالز کو بےرحمی سےاکھاڑ پھینک دیا گیا ہاکرز حضرات کے ساتھ کراچی میں ہی نہیں لیاری صدر کیماڑی اولڈ سٹی ایریا جوہر طارق روڈ گلشن و دیگر اطراف زیادتی کے ایسے اقدام کی پاک میڈیا ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان بھرپور وسخت لفظوں میں مذمت کرتی ہے وزیر اعلی سندھ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پر زور ہمدردانہ مطالبہ کرتی ہےکہ متاثر ہونے والے اخبارات کے اسٹالز کو دوبارہ انکے مقامات پر لگوائیں جائیں۔a