کامران ٹیسوری کی بطور گورنر تعیناتی کے بعد سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم اور نومنتخب گورنر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدردوں نے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ تعیناتی کے بعد کامران ٹیسوری کو ایم کیو ایم رہنماؤں، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین، تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ اور ایم کیو ایم کے سابق ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر نے مبارک باد پیش کی۔
ایم کیو ایم نے اچانک کامران ٹیسوری کی نامزدگی کے حوالے سے اپنا اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں اس حوالے سے ساری وضاحت کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ اُن کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کیسے عمل میں آئی۔
SindhNeedsKamranTessori# بعد ازاں سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شام 7 سے 9 بجے کے درمیان ایک ہیش ٹیگ
پاکستان میں دوسرے نمبر پر ٹرینڈنگ میں نظر آیا۔
دو گھنٹے میں اس ہیش ٹیگ پر ہزاروں ٹویٹس ہوئے اور لوگوں نے کامران ٹیسوری کی تعیناتی کو صوبے کیلیے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’سندھ کو کامران ٹیسوری کی ضرورت ہے‘۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ہیش ٹیگ کے ساتھ بے شتر وہ لوگ بھی ٹویٹ کرتے نظر آئے جو عام طور پر سوشل میڈیا مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور وہ مختلف مصنوعات یا پروجیکٹ کی لانچنگ کے حوالے سے پیسے لے کر ٹویٹ کرتے ہیں۔
اسی بنیاد پر چند صارفین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر یہ مہم اپنی کامیابی دکھانے کے لیے انفلوئنسرز کو پیسے دے کر چلوائی جارہی ہے۔
Kamran Tessori who is known for his exemplary social and political services in Sindh is the best choice for the Governorship of Sindh! He is been with MQM Pakistan for many years! #SindhNeedsKamranTessori pic.twitter.com/nF6eykBNj0
— Nabeeha Ilyas (@NabeehaIlyas) October 9, 2022
اس ہیش ٹیگ کو استعمال کرتے ہوئے ایک صارف نے گورنر سندھ کی نامزدگی کو سابق صدر آصف زرداری کی اسپتال سے واپسی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ’زرداری کے گھر پہنچنے سے پہلے سندھ میں نیا گورنر آگیا‘۔
From suicide bomber to governor Sindh@PPP_Org yaad e mazi azab hai ya rab 😂😂#SindhNeedsKamranTessori pic.twitter.com/XGqa46tBu4
— Asif Ali✍️🪶 (@AsifHisbani1) October 9, 2022
زرین فاطمہ نامی صارف نے لکھا کہ ’لوگوں ہوشیار ہوجاؤ، چند دشمن عناصر سندھ کے نو منتخب گورنر کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹی مہم چلا رہے ہیں‘۔ ان میں اُن کا اشارہ یونیورسٹیز کے چانسلر کی طرف تھا۔
بانی نامی صارف نے لکھا کہ ’کراچی کے لوگوں کو کامران ٹیسوری جیسے شخص کی ضرورت ہے جو اُن کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اُس پر فوری ایکشن لے اور زندگیوں کو بہتر بنائے‘۔
Not only MQM but members of other parties are also praising this post. Now let's hope that the situation in Karachi will also change and everyone will get their right.#SindhNeedsKamranTessori pic.twitter.com/WirOkSOjI2
— Pakistan News Update (@Pak_NewsUpdate) October 9, 2022
ابرار قریشی نامی صارف نے لکھا کہ ’کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے دفاتر کھلوانے اور حراست میں لیے گئے لاپتہ کارکنان کی واپسی کے لیے زبردست اقدامات کررہے ہیں، اب انہیں گورنر سندھ نامزد کردیا گیا ہے‘
اسامہ خان نے لکھا کہ ’گورنر سندھ کے عہدے کیلیے ایک بہترین شخص کا انتخاب کیا گیا ہے‘۔
The people of Karachi need someone like Kamran Tessori who will understand their issues and take action to improve their lives.#SindhNeedsKamranTessori pic.twitter.com/NLO7ijGrHb
— Zunaira (@ZunairaViews) October 9, 2022