کامران ٹیسوری گورنر کیسے بنے؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم کے رہنما اور کنونیئر کامران ٹیسوری کی گورنر سندھ تعیناتی کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ کی تعیناتی کیلیے عامر چشتی، عامر خان اور نسرین جلیل کے نام بھیجئے گئے تھے تاہم عمران اسماعیل کے استعفے کے بعد سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی اور سندھ میں قائم مقام گورنر کے عہدے پر سراج درانی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔

ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی و صحافتی حلقوں میں یہ بات زیر گردش تھی کہ نسرین جلیل گورنر سندھ کے عہدے کیلیے سب سے بہترین امیدوار ہیں تاہم اُن کا نام سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نسرین جلیل کے خلاف پروپگینڈا مہم چلائی اور بھارت کو لکھا جانے والا خط سامنے لے کر آئے تھے۔

مہم چلانے والوں میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی تھے۔ جنہوں نے ایم کیو ایم کا بھارت کو لکھا جانے والا خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا اس پر ایم کیو ایم نے وضاحت بھی جاری کی اور بتایا کہ2007 کے بعد یہ معاملہ حل ہوگیا تھا۔

کامران ٹیسوری کی گورنر سندھ تعیناتی پر فاروق ستار کا حیران کن ردعمل

اس شور کے بعد نسرین جلیل جو گورنر سندھ کے لیے بہترین امیدوار تھیں اُن کے نام پر غور ختم کردیا گیا جس کے بعد عامر چشتی بہترین امیدوار تھے تاہم صدر کی منظوری سے پہلے اداروں کی طرف سے ملنے والی کلیئرنس رپورٹ اُن کی بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔

پھر ایک دم کامران ٹیسوری ایک ماہ قبل ایم کیو ایم میں واپس آئے اور دس روز میں سینئر ڈپٹی کنونیئر کے عہدے پر بیٹھ گئے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ کامران ٹیسوری نے واپس آنے کے بعد بند دفاتر کھلوانے اور تمام لاپتہ کارکنان کی واپسی کی رابطہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی تھی،۔ یہ معاملہ اب بھی ٹھنڈا ہے۔

کامران ٹیسوری کی گورنر سندھ تعیناتی کیسے ہوئی؟

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کےقیام سے اب تک گورنرسندھ کاعہدہ خالی تھا، ایم کیوایم نے پہلے مرحلے میں پانچ نام دیے تھے  اور ان ناموں میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ اہم آئینی عہدہ کافی عرصےخالی رہنے پر مشاورت سے مزید دو نام وفاق کوبھیجےگئے، ایم کیوایم نے دوسرےمرحلے میں عبدالوسیم اورکامران ٹیسوری کانام وفاق کوبھیجا اور صدر مملکت نے کامران ٹیسوری کا نام بطورگورنرسندھ منظورکیا۔

کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی پر ایم کیو ایم رہنماؤں‌ نے خاموشی توڑ‌ دی

ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی اور شہری سندھ کی محرومیوں کےازالے میں بھرپور کردار ادا کریں گے، ایم کیو ایم پاکستان کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے پرنیک خواہشات کا اظہارکرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: