Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایم کیو ایم اور پی پی میں رابطہ، دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست | زرائع نیوز

ایم کیو ایم اور پی پی میں رابطہ، دھرنا مؤخر کرنے کی درخواست

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فوارہ چوک پر بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیخلاف دھرنے سے قبل پیپلزپارٹی کی قیادت نے متحدہ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق اس رابطے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اہم کردار ادا کیا، جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت نے ایم کیو ایم سے دھرنا موخر کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما ناصر حسین شاہ ایم کیوایم رہنماوں سے را بطے میں ہے۔ اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔

ایم کیوایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی ، مصطفی کمال ، فاروق ستار اور فیصل سبزواری ہوں گے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ناصر حسین ،مرتضی وہاب سمیت دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم کیوایم کو دھر نے کو روکنے کی درخواست کی جائیں گی۔زرائع
ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی شریک ہوں گے۔