کراچی کے سینئر صحافی کا اچانک استعفیٰ

بلدیاتی اداروں اور بیٹ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے سینئر صحافی محبوب احمد چشتی نے ایسوسی ایشن کے عہدے سے اچانک استعفیٰ دے دیا۔

محبوب احمد چشتی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اُن کہنا ہے کہ لوکل باڈیز رپورٹرایسوسی ایشن نے مشورے کے بغیر ان کے نام سے پریس ریلیز جاری کی جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سےغیرفعال ہونے کی وجہ سے وہ اپنے فرائض نجام دینےسےقاصرتھےاس وجہ سے انہوں نے لوکل باڈیز رپورٹر ایسویسی ایشن سے اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے اپنا(استعفی’) ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو ارسال کردیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اُن کی جانب سے جاری اعلامیے کو بلدیاتی ادارے استعفی ہی سمجھیں کیونکہ وہ اس کے بعد ایسوسی ایشن کے کسی بھی قول اور فعل کے جواب دہ نہیں ہوں گے۔

سید محبوب چشتی نے استعفیٰ ایک ایسے وقت میں دیا جب ایسوسی ایشن میں اُن کے نام سے چند لوگ اداروں کے افسران سے ملاقاتیں کر کے اپنے ذاتی کام نکلوا رہے تھے۔

اس استعفے کے اعلان کے بعد سے جہاں لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن میں کھلبھلی مچی ہوئی ہے وہیں عہدیدران نے کل صحافی سے مل کر معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا حتمی نتیجہ کل شام تک سامنے آجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: