Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
منافع خوری روکنے کے لئے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹیاں غیرفعال |

منافع خوری روکنے کے لئے بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹیاں غیرفعال

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف سیکریٹریز کی سربراہی میں بنائی گئی مانیٹرنگ کمیٹیاں غیر فعال ہیں ،2 سیکریٹریٹ کے علاو ہ تمام سیکریٹریز نے چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کے احکام ہوا میں اڑا دیے۔
16 فروری کو چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے منافع خوروں کے خلاف سیکریٹریز کی سربراہی میں مانیٹرنگ کمیٹیاں بنائی گئیں جس کے تحت تمام سیکریٹریز کو زمہ داری سونپی گئی کے وہ متعلقہ علاقوں میں دورے کر کے منافع خوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیں تاہم سیکریٹری انڈسٹری عبدالرشد سولنگی سیکریٹری انسانی حقوق صبغت اللہ مہر کے علاؤہ کسی بھی سیکریٹریز نے چیف سیکریٹری سندھ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا ۔
چیف سیکریٹری سندھ کی ہداہت پر جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری انڈسٹری عبدالرشید سولنگی ایسٹ، اقبال انجم جمانی ویسٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سائوتھ اور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو سجاول، سیکریٹری انوائرمنٹ آغا واسف کورنگی، سیکریٹری جنگلات بدر جمیل میندھرو ملیر ، سیکریٹری آئی ٹی آصف اکرام کیاماڑی، سیکریٹری ورکس سروسز شارق احمد حیدرآباد، سیکریٹری زراعت اعجاز احمد مہیسر دادو جب کے سیکریٹری ڈی ای پی دی حادی بخش کلہوڑو بدین کی مانیٹرنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری خوراک راجا شہزاد عمر ٹنڈو الہیار، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بچل راہپوٹو جامشورو، سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ٹنڈو محمد خان، سیکریٹری اوقاف منور علی مہیسر ٹھٹہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری مٹیاری، سیکریٹری ایکسائز عاطف رحمان میرپور خاص، سیکریٹری یونیورسٹی بورڈ مرید راہموں تھرپارکر جب کے سیکریٹری مائینز خالد چاچڑ عمرکوٹ ، سیکریٹری صحت زوالفقار شاہ شہید بینظیر آباد جب کے سیکریٹری لائیو اسٹاک نوشہرو فیروز، سیکریٹری انرجی ابوبکر احمد سکھر جب کے سیکریٹری کوآپریٹو شاہد عبدالسلام سانگھڑ، سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ خیرپور جب کے سیکریٹری اسپورٹس عبدالحادی بلو گھوٹکی ، سیکریٹری ثقافت نسیم الغنی سہتو لاڑکانہ اور سیکریٹری آبپاشی سہیل احمد قریشی جیکب آباد، سیکریٹری انسانی حقوق صبغت اللہ مہر شکار پور جب کے سیجری پاپولیشن ریحان اقبال بلوچ قمبر شہدادکوٹ جب کے سیکریٹری بحالی محمد علی کھورو کو کشمور کندھ کوٹ کی ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
اس کے باوجود بھی کسی سیکریٹری نے چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت عمل نہیں کیا مانیٹرنگ کمیٹی ڈیڈھ ماہ سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود بھی دو سیکریٹری کے علاؤہ کسی بھی سیکریٹری نے مارکیٹ کا روخ نہیں کیا۔