جامعہ کراچی،شعبہ اُردو کے زیر اہتمام سیمینارآج ہوگا

کراچی : شعبہ اُردو جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سیمینار بعنوان: ’’مرزااسداﷲ خاں غالب کی تخلیقی جہات‘‘ آج جمعرات 9 فروری 2023 ء کوصبح10:00 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہوگا۔

شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالدمحمودعراقی صدارت کریں گے جبکہ مقررین میں رئیسہ کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس، شعبہ فلسفہ جامعہ کراچی کے پروفیسرڈاکٹر عبدالوہاب سوری،پروفیسرڈاکٹر انتخاب الفت،پروفیسررمضان بامری،پروفیسر ڈاکٹر محمدافتخارشفیع اورڈاکٹرذکیہ رانی شامل ہیں ۔

تقریب میں نظامت کےفرائض ڈاکٹرعظمیٰ حسن جبکہ کلمات تشکرصدرشعبہ اُردو پروفیسرڈاکٹر عظمیٰ فرمان اداکریں گی۔