Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی میں لاوارث لاشوں کے لیے زمین مختص پر زور |

کراچی میں لاوارث لاشوں کے لیے زمین مختص پر زور

کراچی میں لاوارث لاشوں کے لیے زمین بنانے پر زور

کراچی: پاکستان کے معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاوارث لاشوں کی تدفین کے لیے جگہ موجود نہیں ہے۔

پاکستان کے معروف سماجی رہنما رمضان چھیپا کا سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ‘چاہے آپ اسے شکوہ کہیں یا غصہ کہیں یا جو چاہے کہیں اور سمجھیں لیکن آج میں بہت مایوسی کی حالت میں آپ سب سے بس یہ سوال کرنا چاہتا ہوں کہ میں ان لاوارث میتوں کو لے کر کہا جاوں۔

رمضان چھیپا کا کہنا تھا کہ چھیپا کے رضاکار روزانہ سڑکوں اور فٹ پاتوں سے لاوارث میتوں کو اٹھاتے ہیں جن کی نہ شناخت ہو پاتی ہے اور نہ ہی ان کے لواحقین کا پتا ہوتا ہے لیکن انسانیت کے ناطے ان لاوارث لاشوں کی میت کو بھی تدفین کا حق ہے لیکن میں انہیں دفنانے کے لیے جگہ کہا سے لاوں۔

رمضان چھیپا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ‘کیا میں سڑکوں اور فٹ پاتوں سے لاوارث لاشوں کو اٹھانا چھوڑ دوں، کیا میں انسانی فرض سے غافل ہوجاوں۔ کتنی افسوس کی بات ہے کہ اتنی بڑی آبادی والے شہر میں ان لوشوں کو دفنانے کے لیے زمین کا ایک تکڑا تک موجود نہیں ہے۔

رمضان چھیپا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہر ایک سے فریاد کی اور ہر دروازہ کھٹکٹایا کہ ہمیں لاوارث میتوں کی تدفین اور چھیپا قبرستان کے لیے کراچی میں کوئی جگہ مل جائے لیکن افسوس کسی نے میری بات نہیں سنی۔ آپ خود ہی بتائیں کیا میرا یہ مطالبہ ناجائز ہے، کیا بحیثیت مسلمان یہ ہمارا اخلاقی فریضہ نہیں ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=SOPrRZ57JHg