Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
قائد اعظم اکادمی کا اقبال ڈے پر ادبی تحفہ |

قائد اعظم اکادمی کا اقبال ڈے پر ادبی تحفہ

قائداعظم اکادمی کے تحت یوم اقبال پر مشاعرے کا انعقاد


:کراچی : قائداعظم اکادمی کے تحت گذشتہ روز یوم اقبال پر بے نظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی میں مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں خالد معین، خلیل اللہ فاروقی، عنبرین حسیب عنبر، حیدر حسنین جلیسی، ڈاکٹر حنا امبرین طارق، وجیہہ ثانی، عمران شمشاد، سلمان ثروت، عباس ممتاز، اور ڈاکٹر ندیم نقوی نے شرکت کی۔ مشاعرے کے اختتام پر مہمان خصوصی اور صدر محفل جناب زبیر اے شیخ نے صدارتی خطبہ پیش کیا جس میں اُنھوں نے ڈائریکٹر قائد اعظم اکادمی جناب زاہد حسین ابڑو اور وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو دیوان یونیورسٹی جناب اورنگزیب خان کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈاکٹر شاہد ضمیر نے اقبال کے اشعار کو بطور مثال پیش کر کے بتایا کہ اُن کے نزدیک فلسفہ خودی کیا تھا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقبال کا فلسفہ محض اُس دور کے نوجوانوں کے لیے نہیں تھا بلکہ ہر دور کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ تقریب کے اختتام میں شعراء اور مہمانان کو شیلڈز پیش کی گئیں اور جشن ولادت شاعر مشرق کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

ٹویٹر اکاؤنٹ @ZarayeNews
فیس بک @ZarayeNews