Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
طالب علم کے قتل میں گرفتارملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے | زرائع نیوز

طالب علم کے قتل میں گرفتارملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی:جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالبعلم کے قتل میں گرفتا ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو این ای ڈی یونیورسٹی کے 21 سالہ طالب علم بلال نصیر کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس میں گرفتار ملزم نظام کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا مرکزی ساتھی تاحال فرار ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزمان نے 21 سالہ نوجوان بلال نصیر کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان کیخلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے۔