کراچی: تھانہ عوامی کالونی کی پولیس نے ٹک ٹاکرز بلال اور کاشف نامی شخص کی اسلحہ نماٸش کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایکشن لیا اور دونوں ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کورنگی ساجد امیر سدوزئی نے واٸرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوۓ ایس ایچ او عوامی کو ٹک ٹاکرز اور ساتھ بیٹھے اہلکار کیخلاف فوری کارواٸی کا حکم دیا۔
ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی جمال لغاری نے فوری کارواٸی عمل میں لاتے ہوۓ ٹک ٹاکرز بلال اور کاشف کو کے ایریا مارکیٹ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔
ٹک ٹاکر بلال نامی شخص تھانہ عوامی کالونی ایس ایچ او کے کمرے میں داخل ہوا اور ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر واٸرل کی۔
تھانہ عوامی کالونی میں ٹک ٹاکر بلال اور کاشف کیخلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے, اور ساتھ بیٹھے پولیس اہلکار کیخلاف محکمہ جاتی کارواٸی بھی عمل میں لاٸی جارہی ہے۔