سندھ ہائیکورٹ کی موسم سرما کی تعطیلات کااعلان، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ عبد الرزاق کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالتی تعطیلات 26 دسمبر تا 9 جنوری تک ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران ہنگامی کیسز کی سماعت جاری رہیں گی۔

پیر تا جمعرات عدالتی اوقات کار صبح ساڑھے نو تا ایک بجے تک رہیں گے۔

جعمہ کو عدالتی اوقات کار ساڑھے نو تا 12 تک رہیں گے۔ پیر تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح نو تا ڈیڑھ بجے تک رہیں گے۔

جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح نو تا ساڑھے بجے تک رہیں گے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق سندھ ہائی کورٹ پرنسپل سیٹ، حیدر اباد، لاڑکانہ سرکٹ پر ہوگا۔