اسلام آباد : پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہلاک ملزمان ایف نائن زیادتی واقعے میں ملوث تھے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ناکے پر 2 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان زخمی ہو گئے۔
پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار حفاظتی اقدامات کی وجہ سے محفوظ رہے۔
