Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا، تحریک انصاف کے اراکین نے وسیم اختر کا نام مٹا دیا |

ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا، تحریک انصاف کے اراکین نے وسیم اختر کا نام مٹا دیا

ایم کیو ایم کو بڑا دھچکا، تحریک انصاف کے اراکین نے وسیم اختر کا نام مٹا دیا

کراچی: بنارس چوک کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف کے منتظمین نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کا نام تختی سے مٹا دیا ، جس پر اتحادی جماعت کے رہنما نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بنارس چوک سڑک کا افتتاح کردیا، اس موقع پر تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں تختی پر وسیم اختر کا نام بھی لکھا گیا تھا جسے تحریک انصاف کے منتظمین نے مٹا دیا۔

افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’منگھو پیر روڈ وقت کی اشد ضرورت ہے، نئے سڑک کی تعمیر کے لئے 88 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، نئی سڑک کی تعمیر میں انڈر گرائونڈ واٹر لائن کی تبدیلی بھی ضروری تھی، گرین لائن منصوبے کی میری خواہش ہے ماہ اگست میں افتتاح کیا جائے، ہمیں جون کا وقت دیا گیا ہے، منگو پیر روڈ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی نے تعمیر کی ہے، اس روڈ کو بنانے سے پہلے 1اعشاریہ8 ملین کی لاگت سے پانی کی لائن ڈالی، پائپ لائن ڈالتے ہی اسے ٹینکر مافیا نے پنکچر کردیا، اس سڑک پر مزید ایک ارب روپے خرچ ہوں گے، سندھ انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی ملک کی بہترین کمپنیز میں ایک ہے، میں تمام منتخب نمائندوں اور علاقہ مکینوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایدھی لائن سندھ حکومت بنا رہی ہے ان سے گزارش کروں گا اطراف کی سڑکوں کی تعمیر کا کام بھی شروع کریں‘۔

منگھوپیر سڑک کی افتتاحی تقریب میں تختی پر اپنا نام نہ دیکھ کر وسیم اختر نے منتظمین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گورنر سندھ سے اس بات کا شکوہ بھی کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ منصوبہ میرے دور کا ہے، گورنر سندھ سے اپنا نام ہٹانے کا شکوہ کیا ہے، یہ وفاقی حکومت ہماری وجہ سے ٹکی ہوئی ہے کیونکہ ہم اتحادی ہیں اور عمران خان بھی ہماری وجہ سے وزیراعظم ہے، ان کے اراکین اسمبلی کے دلوں میں اتنی نفرت ہے نام برداشت نہیں کیا، یہ کراچی کے لوگوں کے دلوں سے نام نہیں مٹا سکتے، وفاقی وزرا اور گورنر بھی ہمارے اتحاد کی وجہ سے ہیں،  لمحہ فکریہ ہے، ایسے سیاست نہیں ہوتی، یہ کراچی ہے، وسیم اختر کا گورنر سندھ سے شکوہ

ایم کیو ایم رہنما اور سابق مئیر وسیم اختر اتحادی جماعت تحریک انصاف سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نام تقریب میں لگائے گئے پوسٹر سے دانستہ طور پر ہٹایا گیا‘۔ اپنا نام مٹا ہوا دیکھ کر وسیم اختر حیران ہوگئے اور اپنی اتحادی جماعت کے ساتھ ایسے سلوک کی شکایت بھی گورنر سے کرڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے گورنر صاحب نے خود دعوت دی تھی اور انکے لوگوں نے ایسا سلوک کیا، گورنر سندھ بتائیں کس کے کہنے پر میرا نام افتتاحی پوسٹر سے مٹایا گیا ، وہاں کے اراکین اسمبلی نے میرا نام مٹایا ،انکے علم میں نہیں یہ پراجیکٹ میرا ہے اور اسلام آباد سے پیسے لانے میں میں نے ہی کوششیں کیں، اگر ہم اتحادی ہیں تو اپ کے اراکین کو نام بھی برداشت نہیں،مجھے افسوس ہوا میں عمران خان سے بھی شکایت کررہا ہوں، اپ کے اراکین کو کراچی کا کچھ نہیں پتہ، وہ دشمنی میں ہمارا نام برداشت نہیں کررہا،یہ وزیراعظم صاحب کے لیے لحمہ فکریہ ہے،اپ کے اراکین دشمنی میں کراچی کے عوام کے دل سے ہمارا نام کیسے مٹائیں گے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

رمضان المبارک میں مناسب داموں پر مارکیٹنگ کروانے کے لیے web.zaraye@gmail.com پر رابطہ کریں۔