Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بلدیاتی انتخابات پر تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا،مراد علی شاہ | زرائع نیوز

بلدیاتی انتخابات پر تحفظات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا،مراد علی شاہ

نوڈیرو/سکھر/لاڑکانہ :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک اس وقت شدید معاشی بحران اوردہشتگردی کی لپیٹ میں ہے،ہمیں اس بحران سے نکلنے کیلئے عوام کا ساتھ چاہیئے،پی ٹی آئی کی چاربرس حکومت میں عوام کی بھلائی کیلئے کوئی بھی منصوبہ نہیں بنایا گیا انکی حکومت میں صرف لوٹ مارکی گئی،شھید محترمہ بے نظیربھٹو عظیم رہنما تھی انکو عقیدت کے پھول نچھاورکرنے چاروں صوبوں سے عوام پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات جیت کرشہید بینظیربھٹو کے صاحبزادے اورشھید ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیراعظم بنائینگے،کراچی اورحیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو تحفظات سے آگاہ کردیا۔

اس موقع پرصوبائی وزراء ناصرشاہ،شرجیل میمن،آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی موجود تھے قبل ازیں پرانا سکھرمیں سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرنصراللہ بلوچ کی رہائش گاہ پرناشتے کے بعد میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کارکنان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں کارکنان کی بدولت ہی پارٹی مضبوط ہے،شہید قائدین سمیت پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگرقائدین کارکنان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو دنیا کے سیاسی افق پرایک چمکتا ستارہ ہیں جو ہمیشہ اپنی آب و تاب کے ساتھ جگمگاتا رہیگا،محترمہ شہید کی سیاسی بصیرت کو ساری دنیا تسلیم کرتی ہے،بینظیر بھٹو کو پنڈی میں ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا اورملک کو تاریکی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی گئی جسے صدر آصف علی زرداری نے اپنی سیاسی بصیرت سے ناکام بنایا اورپاکستان کھپے کا نعرہ لگا کرملک کیخلاف سازش کو ناکام بنایا۔