Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایڈمنسٹریٹر کراچی کی نااہل ،کرپٹ اور کام چور افسران کو وارننگ | زرائع نیوز

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی نااہل ،کرپٹ اور کام چور افسران کو وارننگ

کراچی: ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے نااہل اورکرپٹ افسران کے خلاف ڈانڈااٹھالیا،شہرکی ترقی کے لئےکوئی کسرباقی نہیں چھوڑونگا،شہر بھرکے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کاخاتمہ کرکےدرخت لگائے جائیں گے، نااہل اورکرپٹ افسران کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں جو افسرکام کرے گاوہ ٹیم کاحصہ ہوگا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ شہرکےمسائل بہت ہیں، کے ایم سی کےوسائل کم اس کے باوجود شہر بھرمیں سندھ حکومت کے تعاون سے شہرکی تعمیرکے لئے تیزرفتاری سےکام شروع کردیئے ہیں،پہلےمرحلے میں شہربھرمیں تجاوزات،غیرقانونی پارکنگزکاخاتمہ کرکےفٹ پاتھوں کو سرسبزاور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہترکیاجائے گا،غیرقانونی پارکنگزکےایم یس کی ہوں یا ڈی ایم سیزکی بندکریں گے،چارجڈ پارکنگزکو جدیدخطوط پر استوارکرنے پر غورکیاجارہاہے ،کوشش ہے کہ چارجڈپارکنگ کو ای ٹکٹنگ کی طرف لےجایاجائے،الہ دین پارک کی 72 ایکڑ زمین پر ماڈل پارک کاکام شروع کردیا ہے پارک میں قائم بس ڈپو انتظامیہ کو واضح کہہ دیاہےکہ پارک کی تعمیرکے ساتھ ہی ختم کردیاجائےگا ۔

انھوں نےکہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جو کم کرے گا وہ عہدے پر رہے گا، کرپٹ اور نااہل افسر کی میری ٹیم میں کوئی جگہ نہیں ہے،شہرکی تعمیر و ترقی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریںگے ،تمام افسران اپناقبلہ درست کرلیں۔